دینہاہم خبریں

ضلع جہلم میں کورونا کے کیسز کی شرع صفر، 1 لاکھ 14 ہزار شہریوں کو ویکسین لگا دی گئی

دینہ: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز ضلع جہلم میں آج مزیدکورونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔اس وقت جہلم میں 6 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 96812 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 2360 افراد کی رپورٹ مثبت ہوئی۔اب تک کل 2287 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل کورونا وائرس سے 67 افراد کی اموات ہوچکی ہیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 35651 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں 879 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 26 اموات ہوئی ہیں اورکورونا وائرس کے مثبت کیسیز کی شرح %2.56 ہے۔

ضلع بھر میں اب تک 71 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔ اب تک 2838 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 111,768 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button