دینہ

منگلا پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، 2 ملزمان گرفتار

دینہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پرپولیس کی کاروائیاں،2ملزمان سے 1کلو 300گرام چرس اور 210لیٹر شراب برآمد ،پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ منگلا کے ایس آئی عامر حسین نے دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے ملزم مہرا ن طاہر ولد طاہر اقبال سکنہ ساگری دینہ سے 1کلو 300گرام چرس برآمد کر لی۔

اسی طرح دوسری کاروائی میں اے ایس آئی تھانہ منگلا کینٹ نے دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے ملزم ظفر اقبال ولد محمد سلیم سکنہ پیر بھچر دینہ سے 210لیٹر شراب بر آمد کر لی۔

پولیس نے دونوں ملزما ن کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close