جہلم

جادہ میں جامع مسجد فیض رسول کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا،شہریوں سے چند ہ کی اپیل

جہلم: جادہ میں جامع مسجد فیض رسول کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ، مسجد دعوت اسلامی کے زیر انتظام تعمیر کی جائے گی شہریوں سے بھرپور چند ہ کی اپیل۔

تفصیلات کے مطابق جادہ میں محلہ چوہدریاں کے قریب عقب سول ہسپتال گنجان آبادی کے قریب مسجد کی کمی کو پورا کرنے کیلئے 30لاکھ کے قریب رقم سے جگہ خرید کر سنگ بنیاد رکھنے کی باقاعدہ تقریب ہوئی ۔

مسجد کا سنگ بنیاد نگران بغدادی کابینہ محمد امتیاز عطاری قادری نے رکھا، جبکہ اس موقع پر انتظامیہ کے عہدیدار حافظ محمد عمران عطاری، بزم درود حبیبﷺ کے پیرا مجد علی اوراراکین کے علاوہ محمد عثمان بٹ،مجید بٹ، قاضی نصیر ، چوہدری ندیم آف جادہ ، چوہدری نویدظفر اور دیگراہل محلہ موجود تھے ۔

سنگ بنیاد رکھنے کے بعد مسجد کی تعمیر جلد مکمل ہونے کی خصوصی دعا کی گئی جبکہ حافظ محمد عمران عطاری نے اہل علاقہ اور شہریوںسے اپیل کی کہ وہ اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور جنت میں اپنا گھر بنانے کیلئے مسجد کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ جلد مکمل ہو کر مسجد میں نماز کا سلسلہ شروع کیا جاسکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button