پنڈدادنخان

محکمہ صحت کا احسن اقدام، سول ہسپتال پنڈدادنخان میں کورونا ویکسینیشن سنٹر نے کام شروع کر دیا

پنڈدادنخان: سی او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم کا احسن اقدام، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کورونا ویکسینیشن سنٹر نے باقاعدہ کام شروع کر دیا۔

ویکسینیشن سنٹر کے آغاز پر اپنے پیغام میں سی او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم نے کہا کہ لوگوں کی سہولت کے پیش نظر سپیشل ایجوکیشن سنٹر کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں دوسرا ویکسینیشن سنٹر قائم کر دیا گیا ہے جہاں پر ویکسینیشن کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔

سی او ہیلتھ کا کہنا تھا کہ حکومت کی اولین ترجیح لوگوں کورونا وائرس سے بچاؤ ہے، رجسٹریشن کے بعد تمام خواتین وحضرات اپنے متعلقہ سنٹر سے ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

ڈپٹی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد علی ملک نے سی او ہیلتھ کی یدایات پر فوری عمل کرتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر کورونا ویکسینیشن سنٹر پر ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جس سے سنٹر نے باقاعدہ طور پر کام شروع کر دیا۔

سماجی حلقوں نے سی او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم، ڈپٹی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد علی ملک کو سنٹر کے فوری اجراء پر خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button