جہلم

مجاہد آباد محلہ جہلم میں گندگی کے ڈھیر،دو ہفتوں کا کوڑا کرکٹ ٹھکانے نہیں لگایاگیا

جہلم: مجاہد آباد محلہ میں گندگی کے ڈھیر،دو ہفتوں کا کوڑا کرکٹ ٹھکانے نہیں لگایاگیا جبکہ میونسپل کمیٹی کا ذمہ دار آفیسر تجاوزات آپریشن کا بہانہ بنا کراپنی ذمہ داری سے بری الذمہ ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اندرون شہر اور جی ٹی روڈ سے ملحقہ گنجان آبادی مجاہد آبادمیں نہ تو صفائی کے عملہ نے گلیوں اور نالیوں کی صفائی کی ہے اور نہ ہی موجود فلتھ ڈپو سے کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگایا ہے۔

اہل علاقہ کی شکایات پر میونسپل کمیٹی کے عملہ اور افسران کا یہ کہنا ہے کہ تجاوزات آپریشن ہو رہا ہے اور ہم اس وجہ سے صفائی کا کام نہیں کر سکتے اور نہ ہی فلتھ ڈپو سے کوڑا اٹھایا جا سکتا ہے۔

اس پر اہل علاقہ نے چیئرمین میونسپل کمیٹی جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ وہ اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کریں اور ان کے علاقہ سے گندگی کے ڈھیر اٹھائے جائیں ،کیونکہ یہ تعفن کا سبب بن رہے ہیں اور اس کے علاوہ بیماریاں پھیل رہی ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button