پنڈدادنخان

فوڈ اتھارٹی جہلم کی نااہلی، بوگس کارروائی میں تاجر کی دکان سے ہزاروں روپے کا سامان اُٹھا کر ناکارا کردیا

پنڈدادنخان: فوڈ اتھارٹی جہلم کی نااہلی، بوگس کارروائی میںتاجر کی دکان سے ہزاروں روپے کا سامان اُٹھا کر ناکارا کردیا جبکہ ایکسپائری ڈیٹ 2023تک کی تھی ،کوریج کرنے پرزاہد کامران نامی اہلکار آپے سے باہر ہوگیا۔رپورٹر سے موبائل فون چھیننے کی کوشش واقع کی اطلاع پر تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس توہین آمیز رویہ ناقابل برداشت ہے صحافی برادری سراپا احتجاج اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق محکمہ فوڈ اتھارٹی جہلم کے اہلکاروں کا صحافی شاہد بٹ سے توہین آمیز رویہ پر تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں صحافی برادری نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ فوڈ اتھارٹی جہلم کے اہلکار اپنی نااہلی چھپانے کے لیے اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں جو کہ ناقابل برداشت ہے کسی بھی افسر کو صحافیوں سے بدتمیزی کرنے کا کوئی حق نہیں ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنڈی سید پور واقعہ کا فوری نوٹس لیں اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں۔

تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کا اعلامیہ پنڈی سید پور میں فوڈ اتھارٹی جہلم کے اہلکار زاہد کامران نے چیکنگ کے دوران کوریج پر نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر شاہد بٹ کو نہ صرف کوریج سے روکا بلکہ ان سے بدتمیزی کی اور موبائل فون چھیننے کی کوشش کی شاہد بٹ کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی فوری انکوائری کرائی جائے اورذمہ دار اہلکارزاہد کامران سمیت دیگر اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فوڈ اتھارٹی جہلم بوگس کاروئیاں کرنے کی بجائے بڑے مگرمچھوں کے خلاف کارروائی کریں جبکہ تحصیل بھر میں محکمہ فوڈ اتھارٹی کی ناقص کارکردگی نمایاں ہے جگہ جگہ کمیکل ملے شربتوں کے ٹھیلوں اور باسی اور ناقص چکن سے بننے والے برگرشوارماپوائنٹس کی بھرمار ہے جوکہ محکمہ فوڈ اتھارٹی کی مبینہ آشیر باد سے چلائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button