دینہ

دینہ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ زور وشور سے جاری، شہریوں کاشدید گرمی میں برا حال

دینہ میں واپڈا کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ زور وشور سے جاری، شہریوں کاشدید گرمی میں برا حال بچے، بوڑھے اور خواتین گرمی سے بلبلااٹھے، واپڈا کے خلاف شدید احتجاج اعلیٰ حکام نوٹس لینے کامطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں شدید گرمی کی لہر شروع ہوتے ہی واپڈا نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے دن کوچین نہ رات کو چین شہر ی شدید گرمی سے بلبلا اٹھے۔

لوڈشیڈنگ کے باعث مساجد سے پانی غائب ہسپتالوں میں مریضوں کابراحال جبکہ کاروبار ی طبقہ بھی لوڈشیڈنگ سے پریشان کاروبار نہ ہو نے کے برابر ہے۔

شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شدید گرمی میں واپڈا والوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کوفی الفور ختم کیا جائے کاروباری طبقہ پہلے ہی لاک ڈاؤن اور مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button