ماہ رمضان المبارک میں پرمٹ کی آڑ میں آئیسکو کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

0

جہلم: ماہ رمضان المبارک میں پرمٹ کی آڑ میں آئیسکو کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

کالاگجراں گرڈ سٹیشن کے کام کے لیے پرمٹ لیا گیا، مگر پرمٹ کے مقررہ وقت کے بعد بھی ایک گھنٹہ تک برقی رو منقطع رہی اس کے علاوہ بھی لوڈشیڈنگ وقفے وقفے سے جاری رہی،جس کی وجہ سے روزہ داروں کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔

عوامی حلقوں نے آئیسکو کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کم ازکم ماہ رمضان کے دوران پرمٹ کی آڑ میں طویل دورانیہ کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کریں اس بابرکت مہینے میں تو لوگ کم ازکم انہیں سکھ کا سانس لے سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.