پنڈدادنخان

ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک کی کارروائی، پنڈی سید پور میں 12 کلو ناقص گوشت ضبط، مقدمہ درج

جہلم اپڈیٹس کی خبر پر ایکشن، اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک کی کارروائی ، پنڈی سید پور میں 12 کلو ناقص گوشت ضبط کرکے قصاب کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان نے لاغر گوشت کی فروخت کی نشاندہی کی تھی جس پر اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ظفر عباس نے کارروائی کرتے ہوئے پنڈی سید پور میں12 کلو ناقص گوشت ضبط کر لیا جبکہ قصاب کلیم کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لیے استغاثہ تھانہ جلالپور شریف میں جمع کرا دیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین کا کہنا تھا کہ ناقص گوشت سمیت دیگر ناقص اشیاء کی فروخت قانون جرم ہے کسی کو انسانی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ پوری تحصیل میں معیاری اشیاء کی فروخت یقینی بنانے کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹیاں کام کر رہی ہیں کسی بھی شکایت کی صورت میں اے سی آفس کے دروازے ہر خاص عام کے لیے کھلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل بہتر اور معیاری اشیاء کی مقررہ قیمتوں میں فروخت سمیت انکی فراہمی یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button