جہلماہم خبریں

جہلم میں خاتون کے ہاں بے وقت چار بیٹیوں کی پیدائش

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کے لیبر روم میں خاتون کے ہاں چار بیٹیوں کی بیک وقت پیداِئش، بیٹیوں کی پیدائش پر اہل خانہ خوشی سے نہال، بچیاں اور ماں مکمل صحت مند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے سول ہسپتال کے لیبر روم میں خاتون کے ہاں چار بچیوں کی بیک وقت پیدائش ہوئی، چاروں بچیوں کی پیدائش پر اہل خانہ خوشی سے نہال ہوگئے۔

چاروں بچیوں کی بیک پیدائش پر بلال ٹاؤن کے رہائشی بچیوں کے والد اسرار کا کہنا ہے کہ میری شادی کو آٹھ سال ہوگئے اس سے پہلے ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہے، اب بیک وقت چار بچیوں کی پیدائش پر اللہ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے۔

بچیوں کی صحت کے حوالے سے ڈاکٹر عمار کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل سے ماں اور بچیاں صحت مند ہے اور ان کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھ کر طبعی معائنہ کیا جارہا ہے، بیک وقت چار بچیوں کی پیدائش کا سن کر ہسپتال میں دیکھنے والوں کا تانتا بندہ گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button