دینہاہم خبریں

دینہ میں موٹرسائیکل کی گاڑی سے ٹکر، ایک نوجوان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی

دینہ: ٹریفک کا خوفناک حادثہ ،تیز رفتار موٹر سائیکل سوار ٹرک کو اوورٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئے ،ایک نوجوان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی، ریسکیو 1122 نے پرائمری ہیلتھ سنٹر دینہ منتقل کیا ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں آئے روز ٹریفک کے حادثا ت میں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے لگے ،گزشتہ رات دینہ بائی پاس پر نکودر سے جہلم گھر واپس جانے والے 2موٹر سائیکل سوار نوجوان تیز رفتاری کے باعث ٹرک کو اوورٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنے والی گاڑی سے جا ٹکرائے۔

حادثہ کے نتیجہ میں ایک نوجوان محمد شہزاد سکنہ بھگا سعیلہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کے ساتھ بیٹھا دوسرا ساتھی محمد ابراہیم شدید زخمی ہوا ،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق اور زخمی ہونیوالے نوجوان کو پرائمری ہیلتھ سنٹر دینہ منتقل کیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button