دینہاہم خبریں

دینہ میں ایک ہی روز صبح سویرے 4 دوکانوں کا صفایا، نامعلوم چور 9 لاکھ روپے نقدی و سامان لوٹ کر فرار

دینہ میں ایک ہی دن صبح سویرے 4دوکانوں کا صفایا ،نامعلوم چور 9لاکھ کی نقدی و سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ،ایک ہی روز 4واردوتوں کے بعد لوگ عدم تحفظ کا شکار،پولیس سٹی چوکی دینہ نے رپورٹ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ شہر کی مصروف ترین منگلا روڈ پر پیر کے روز صبح تقریباً سوا5بجے کے قریب نامعلوم چور ایک ساتھ موجود 4 دوکانوں کے شٹر و تالے کاٹ کر اندر داخل ہو گئے اور آر بی موبائلز کی سیف میں پڑی 4لاکھ 97ہزار کی نقدی، المدینہ انٹر پرائز سے 3لاکھ، فہیم موبائلز سے 65 ہزار اور اسد سینٹر سٹور سے 2 عدد گیزر لوٹ کر دیدا دلیری سے فرار ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور رپورٹ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی،واردات کے بعد تاجر برادری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button