سوہاوہاہم خبریں

دینہ اور سوہاوہ کی عوام کو ہر بار الیکشن میں سوئی گیس جیسی بنیادی سہولت کی فراہمی کا لالی پاپ دیا گیا۔ راجہ سفیر اکبر

سوہاوہ: حلقہ پی پی 25سے آزاد امیدوار راجہ سفیر اکبر کی دینہ اور ڈومیلی میں کارنر میٹنگ جلسوں میں تبدیل، تحریک انصاف اور ن لیگ کو سخت پریشانی کا سامنا۔

آزاد امیدوار حلقہ پی پی پچیس راجہ سفیر اکبر نے ڈومیلی اور دینہ میں کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا جس میں عوام کی بڑی تعداد کی وجہ سے کارنر میٹنگز جلسوں میں تبدیل ہو گئی سوہاوہ کی سماجی شخصیت راجہ سفیر اکبر کو مختلف برادریوں اور دھڑوں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

راجہ سفیر اکبر نے کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ان کے اعتماد پر پورا اتروں گا اور حلقہ پی پی پچیس کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کے لئے حکومتی اور ذاتی وسائل بروئے کار لاونگا انہوں نے کہا کہ دینہ اور سوہاوہ کی عوام کو ہر بار الیکشن میں سوئی گیس جیسی بنیادی سہولت کی فراہمی کا لالی پاپ دیا گیا اور ان کے جذبات سے کھیلا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سوئی گیس نہ ہونے کی وجہ سے حلقہ کی عوام کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور غریب آدمی کے لئے سلینڈر خریدنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہو چکا ہے انہوں نے مختلف برادریوں کی طرف سے کی جانے والی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ انشاء اللہ ان کے ووٹ کی عزت کی جائیگی اور حلقہ کی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کے لئے وہ چوبیس گھنٹے حاضرہونگے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button