پنڈدادنخان

عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا پولیس کا فرض ہے۔ ایس ایچ او ملک نثار احمد

پنڈدادنخان: عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا پولیس کا فرض ہے، کوئی مجرم بھی قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا، جرائم پیشہ افراد اپنا قبلہ درست کر لیں۔

ان خیالات کا اظہار تھانہ پنڈدادنخان میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او ملک نثار احمد نے جہلم اپڈیٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایس ایچ او نے تعیناتی کے بعد مجرموں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے علاقہ میں کوئی جرم بھی برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد اپنا قبلہ درست کر لیں اور میرا علاقہ چھوڑ دیں، میں اپنے علاقہ میں نہ تو کوئی جرم برداشت نہیں کروں گا۔ مجرم چاہے کتنا ہی چالاک کیوں نہ ہوقانون کے شکنجے سے کوئی بھی نہیں بچ سکتا۔

واضح رہے کہ ایس ایچ او ملک نثار احمد پہلے بھی پنڈ دادنخان میں بطور ایس ایچ او اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں، ان کی تعیناتی میں جرائم میں کمی آئی اور عوام کو میرٹ پر انصاف ملا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button