جہلم

جادہ میں جی ٹی روڈ کے اطراف کے نالے گندے پانی کے جوہڑوں میں تبدیل، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر

جہلم: جادہ کے مقام پر موجود جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف بننے والے نالے گندے پانی کے جوہڑوں میں تبدیل جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ، ڈینگی مچھر کی افزائش کا باعث بننے لگے۔ علاقہ مکینوں کی مسلسل دہائی بھی مسائل حل نہ کرواسکی۔

تفصیلات کے مطابق جادہ کے مقام پر بننے والے گندے پانی کی نکاسی کے نالوںکی بروقت صفائی ستھرائی نہ ہونے کے باعث جی ٹی روڈ کے دونوںاطراف گندہ پانی سڑکوں پر بہہ رہا ہے، اور نالوں میں جمع ہونے والے گندے پانی کی وجہ سے مچھروں کی افزائش میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

مجاہدآباد، جادہ، سمیت نواحی علاقوں میں عملہ صفائی کی مبینہ اور مجرمانہ غفلت کے باعث جی ٹی روڈ سمیت آبادیوں میں جگہ جگہ گندے پانی کے جوہڑ اور گندگی کے ڈھیر لگ چکے ہیں جس سے تعفن اٹھنے لگا ہے۔

میونسپل کارپوریشن کی جانب سے نکاسی آب کیلئے بچھائی جانے والی سیوریج لائنیں لیول نہ ہونے کی وجہ سے گندے پانی کی نکاسی کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے جس کی وجہ سے آبادیوں میں موجود خالی پلاٹوں میں گندے پانی کے جوہڑ بن چکے ہیں جس کی وجہ سے علاقہ میں موذی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے،گندے پانی کے جوہڑ ڈینگی، مچھروں کی افزائش کا باعث بنیں گے۔

علاقہ مکینوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ متعدد مرتبہ متعلقہ محکموں کے ذمہ داران و افسران کو مسائل حل کروانے کیلئے زبانی و تحریری درخواستیں دی گئیں مگر شنوائی نہیں ہوئی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button