دینہاہم خبریں

آر ایچ سی دینہ میں پولیس خدمت کاؤنٹر عوام کے لئے مدد گار ثابت ہو گا۔ ڈی پی او جہلم شاکر حسین داوڑ

دینہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ نے دینہ رورل ہیلتھ سنٹر میں پولیس خدمت کاؤنٹر کا افتتاح کر دیا ، خدمت کاؤنٹر کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی مظلوم کو بار بار تھانہ کے چکروں سے بچایا جائے، فوری طور پر طبی امداد کو یقینی بنایا جائے ،پولیس خدمت کاؤنٹر عوام کے لئے مدد گار ثابت ہو گا۔ ڈی پی او جہلم شاکر حسین داوڑ کی میڈیا سے گفتگو۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی عمران احمدکی ہدایت پر پنجاب بھر کی طرح تحصیل دینہ رورل ہیلتھ سنٹر نے پولیس خدمت کاؤنٹر کا انعقاد کر دیا گیا ، ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ نے رِبن کاٹ کر پولیس خدمت کاؤنٹر کا افتتاح کیا۔

اس مو قع پر سید محمود شاہ ڈی ایس پی ، ایس ڈی پی او صدر سرکل ، اسسٹنٹ کمشنر دینہ وقار حسین ، اویس خٹک ڈی ایم ایس رورل ہیلتھ سنٹر دینہ ایس ایچ او تھانہ دینہ مرزا وقاص ، انچارج پو لیس سٹی چوکی دینہ عمران حسین اور میڈیا نمائندگان بھی شریک تھے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کے ویژ ن کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوا ٹر ہسپتال کے بعد اب تحصیل میں بھی پولیس خدمت کاؤنٹر کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے ، عوام کو بار بار تھانوں کے چکروں سے بچایا جائے اور فوری طور پر طبی امداد کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس خدمت کاؤنٹر کا مقصد عوام کو سہولت کی فراہمی ہے، عام شہریوں کے علاوہ پولیس ملازمین اور ان کی فیملیز کے علاج معالجے میں بھی مدد گار ثابت ہو گا ، پولیس عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button