پنڈدادنخان

ضلع جہلم پولیس کے اہلکاروں کی ایمانداری، ہوٹل سے ملنے والا پرس بمہ رقم شہری کو پہنچا گیا

پنڈدادنخان: تھانہ للِہ پولیس کے اہلکار کی ایمانداری کی اعلی مثال ، ہوٹل سے ملنے والا پرس بمہ رقم سعودی پلٹ شخص کو پہنچا دیا، سماجی حلقوں کا خراج تحسین ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ للِہ پولیس کے اہلکار نے ایمانداری کی اعلی مثال قائم کر دی، سعودی عرب سے واپس آنے والے کھیوڑہ کے رہائشی عادل رحمن نے مدنیہ ہوٹل پر چائے پی اور اپنا پرس ادھر ہی بھول گیا۔
تھانہ للِہ ٹاؤن میں تعینات افتخار علی 1051، ناصر محمود 204/ دوران گشت ہوٹل پر روکے تو انکو پرس ملا جس میں رقم اور ضروری کاغذات تھے اٹھ کر فوری طور پر ایس ایچ او منظور احمد انسپکٹر کو دیئے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: پولیس کانسٹیبل نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی، سڑک کنارے ملنے والا بیگ شہری کے گھر پہنچا دیا
ایس ایچ او للہ منظور احمد نے محرر عاطف کو عادل رحمن کو تلاش کرنے کا کہا محرر عاطف نے موبائل فون نمبر کی مدد سے عادل رحمن سے رابطہ کیا اور تھانہ للِہ ٹاؤن میں روپے اور ضروری کاغذات واپس کیے۔
عادل رحمن نے تھانہ للِہ ٹاؤن میں تعینات افتخار کانسٹیبل ناصر محمود اور ایس ایچ او انسپکٹر منظور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں گزشتہ روز ہی سعودی عرب سے واپس آیا ہوں، کاغذات اور رقم کی گمشدگی پر بہت پریشان تھا۔ تھانہ للِہ پولیس کا شکر گزار ہوں جن کی وجہ سے پریشانی ختم ہوئی۔ پولیس کا کردار مثالی ہے۔
سماجی رفاعی حلقوں نے تھانہ للِہ ٹاؤن میں تعینات ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے عادل رحمن کی مدد کر کے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button