پاکستان میں تعلیمی معیار کا گراف ہائی کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ راشدہ اعوان

0

دینہ: تعلیمی معیار کا گراف ہائی کرنے کی اشد ضرورت ہے، ملک پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، مستقبل کی نسلوں کو سنوارنے کے لیے سرکاری سکولوں میں مزید بہتری لانی ہوگی ۔میری اولین ترجیع تعلیمی مسائل کو حل کرنا ہے تاکہ پڑھا لکھا پاکستان ہو، سکولوں میں پڑھائی کے ساتھ ساتھ سپورٹس کی سرگرمیوں کے لیے میدان ہونے چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار یوکے سے تشریف لائی ہوئی تحصیل دینہ کے علاقہ بوڑا پنڈی یو سی مغل آباد کی رہائشی راشدہ اعوان نے تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے گورنمنٹ پرائمری سکول رانجھا اور گورنمنٹ پرائمری سکول ٹبہ راجگان اپنے دورے کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں نظام تعلیم کو پروان چڑھانے کے لیے ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔سکولوں میں تعلیمی مسائل کو حل کرنے کے لیے اعوان ٹرسٹ یوکے اپنی خدمات سر انجام دیتا رہے گا، اساتذہ کرام مستقبل کے معماروں کی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے لیے اپنا اہم رول ادا کریں۔

اس موقع پر میڈیم راشدہ اعوان بانی اعوان ٹرسٹ یو کے کے ہمراہ سماجی شخصیت ملک اظہر اعوان بھی موجود تھے ۔سکول کی انتظامیہ نے ان کی آمد پر خوش آمدید کہا۔ بچوں نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور اعوان ٹرسٹ یوکے کی خدمات کو سراہا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.