ڈپٹی کمشنر کا آر ایچ سی دینہ اور میونسپل کمیٹی دینہ کا دورہ، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا

0

دینہ: ڈپٹی کمشنرجہلم محمد سیف انور جپہ نے عید کے بعد آر ایچ سی دینہ اور میونسپل کمیٹی دینہ دفتر کا اچانک دورہ کیا،صفائی ستھرائی اور دیگر انتظا مات چیک کیے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے اس موقع پر ایمرجنسی، جنرل وارڈ، چلڈرن وارڈ، پارکنگ اور دیگر جگہوں کا تفصیلی دورہ کیا،ڈاکٹرز اور ایم سی افسرن و سٹاف کی حاضری چیک کی ہسپتال میں مینجمنٹ کی پڑتال کی۔ انہوں نے ایم یس کو مزید بہتر اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے مز ید کہاکہ سرکاری ہسپتالوں پر عوام کا اعتماد بحال کیا جا چکا ہے حکومت پنجاب سرکاری ہسپتالوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کسی بھی ڈاکٹر یا پیر ا میڈیکل سٹاف کی لاپرواہی بر داشت نہیں کی جائے گی ۔ ڈپٹی کمشنر نے آر ایچ سی میں مر یضوں کی تیمارداری کی اور ان کو فراہم کی جانے والی طبی سہو لیات کے بار ے میں دریافت کیا۔

ڈی سی جہلم نے چیف افسر میونسپل کمیٹی کو شہر کی صفائی ستھرائی کے انظامات میں بہتری لانے کی ہدایت دی۔ انکا کہنا تھا کہ اچانک دورہ کرنے کا مقصد عوام الناس کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.