منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا ڈیم فنڈ ریزنگ مہم کے حوالے سے آشٹن میں پروگرام جمعہ کو ہوگا

0

مانچسٹر: منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے زیر اہتمام پاکستان کے ڈیم فنڈ کے حوالے سے چیریٹی پروگرام جمعہ کو مانچسٹر آشٹن میں منعقد ہو رہا ہے جس میں پاکستان کے نامور قوال فرید ایاز ابو محمد قوال پرفارم کریں گے، مانچسٹر اور گردو نواح کے معروف سیاسی سماجی اور کاروباری حضرات کی بھر پور شرکت ہو گی۔

اس سلسلہ میں منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے نمائندہ نے بتایا کہ پاکستان کی دھرتی کے بیٹے اور بیٹیاں ڈیم بنانے کے لئے پر عزم ہیں اور شیخ السلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خصوصی ہدایات ہیں کہ ڈیم کے لئے تن من دھن کی قربانی دیں تاکہ ملک پاکستان اور عوام باوقار و پر بہار زندگی بسر کریں یہ سلسلہ برطانیہ بھر میں بلخصوص اور دنیا بھر میں بالعموم جاری و ساری رکھا جائے گا تاکہ ڈیم کے لئے فنڈ دے کر آعلی مثال قائم کی جا سکے۔

انہوں نے کہا تمام تر پارٹیز، نظریات سے بالا تر ہو کر فقط اپنے ملک سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اس کاز میں سب شامل ہو جائیں تا کہ دنیا دیکھے کے پاکستانی اپنی دھرتی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے انشاء اللہ ہم اس میں کامیاب اور سرخرو ہو کر رہیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.