میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کی تحریک عدم اعتماد میں نیاموڑ، وائس چیئرمین نے بھی چیئرمین سے راہیں جدا کر لیں

ہماری سب سے بڑی ترجیح کھیوڑہ کی ترقی ہے جس کے لیے ہم ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ ملک شوکت حیات

0

کھیوڑہ: وائس چیئرمین ملک شوکت حیات نے چیئرمین ملک فیصل عباس سے راہیں جد ا کر لیں، وائس چیئرمین ملک شوکت حیات نے کونسلرز کے ہمراہ سابق تحصیل ناظم و رہنما پی ٹی آئی چوہدری عابد اشرف جوتانہ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین ملک فیصل عباس کے خلاف عدم اعتماد کرنے والے گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین ملک فیصل کے خلاف عدم اعتماد کرنے والے کونسلروں کی تعداد 21ہو گئی، مزید کونسلر عدم اعتماد کرنے والے گروپ کے ساتھ رابطے میں ہیں، وائس چیئرمین ملک شوکت حیات حاجی راجہ انار کونسلر راجہ احسان کونسلر پیر کو رہنما چوہدری عابد اشرف جوتانہ کی قیادت میں اسلام آباد پی ٹی آئی کی اعلی قیادت سے ملاقات کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان جوتانہ ہاوس پر سابق تحصیل ناظم و رہنما پی ٹی آئی چوہدری عابد اشرف جوتانہ سے وائس چیئرمین ملک شوکت حیات حاجی راجہ انار کونسلر راجہ احسان کونسلرنے میٹنگ کی اور رہنما پی ٹی آئی چوہدری عابد اشرف جوتانہ کو مکمل طور پر یقین دلایا کہ ہم چیئرمین ملک فیصل عباس کے خلاف عدم اعتماد کرنے والے گروپ کی مکمل طور پر حمایت کرتے ہیں اور آپ کی قیادت اور پارٹی کی پالیسیوں پر مکمل طور پر اعتماد کرتے ہیں۔

جوتانہ ہاؤس پروائس چیئرمین ملک شوکت حیات نے عابد جوتانہ کی موجودگی میں حاجی راجہ انار کونسلر راجہ احسان کونسلرکے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ہم پارٹی پالیسیوں کی مکمل طور پر پاسداری کرتے ہیں اور تحریک عدم اعتماد میں پارٹی کا مکمل طور پر ساتھ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کھیوڑہ شہر کی تعمیروترقی کا راز بھی اسی میں ہے کہ ہم اپنی پارٹی کے ساتھ ملکر ترقی کے سفر کو جاری رکھیں اور ہماری سب سے بڑی ترجیح شہر کی تعمیر وترقی ہے جس کے لیے ہم ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں ہم پہلے بھی اسی پارٹی میں تھے اور الحمداللہ اب بھی اسی پارٹی کا حصہ ہیں اور انشاء اللہ رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار منجانب اللہ ہے اللہ پاک کا ہم پر خصوصی کرم ہے کہ ہم اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں عوام کی خدمت کرنا ہماری اولین ترجیح رہی ہے ہم پارٹی پالیسیوں پر مکمل طور پر مطمئن ہیں اور پارٹی کی اعلی قیادت سے ہمیشہ اجتماعی کاموں کے لیے آواز بلند کرتے رہے گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.