ڈپٹی کمشنر سیف انور اور ایم پی اے چوہدری ظفر اقبال نے ضلع جہلم میں پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

0

جہلم: انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں پولیو مہم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر انکے ہمراہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق احمد بنگش اور ڈی ایچ او ڈاکٹر میاں مظہر حیات بھی موجود تھے ۔ انسداد پولیو مہم میں پیدائش سے لیکر 5 سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطروں کے ساتھ 6 ماہ سے 5 سال تک کے تمام بچوں کو وٹامن اے کے کیپسول بھی دیے جائیں گے ۔

22 اپریل تا 25 اپریل 2019 تک جاری رہنے والی پولیو مہم کے بارے میں ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر کی 56 یونین کونسلوں میں 5 سال سے کم عمر 183338 بچوں کو قطرے پلانے کیلیئے 409 فیلڈ ٹیمز ، 74 فکسڈ ٹیمز اور 24 ٹرانزٹ ٹیمز کام کریں گی اور ان ٹیموں کو مانیٹر کرنے 100 ایریا انچارج اور 56 یونین کونسل انچارج تعینات کئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پولیو مہم کے علاوہ 24 اپریل سے 30 اپریل 2019 تک حفاظتی ٹیکوں کا عالمی ہفتہ بھی منایا جائے گا جس میں حاملہ عورتوں اور بچوں کو روٹین کے حفاظتی ٹیکے لگائیں جائیں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.