جہلم

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا کریک ڈاؤن، دوکانداروں کو پونے 10لاکھ روپے جرمانہ

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) عبدالستار عیسانی کی ہدایت پر ضلع بھر میں زائد قیمتیں وصول کرنے والے چھوٹے بڑے دکانداروں اور غیر معیاری اشیا ء خردونوش فروحت کرنے والوں کے خلاف پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کی ہدایات کی روشنی میں اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اسسٹنٹ کمشنر دینہ، ڈی او انڈسٹریز، تحصیلدار جہلم، تحصیلدار سوہاوہ اور چیف افسر میونسپل کمیٹی اور دیگر افسران نے مجموعی طور پر 975000 سے زائد کے جرمانے آید کیے ۔

دریں اثناء، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دینہ اور سول ڈیفنس آفیسر نے ایل پی جی کے قوائد کی خلاف ورزی کرنے والے حضرات کی 3 ایجنسیوں کو سیل کر دیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button