جہلم

جہلم میں تجاوزات مافیا سرگرم، شہر کی سڑکیں سکڑ گئیں، انتظامیہ کے بلند و بانگ دعوے زمین بوس

جہلم: تجاوزات مافیا سرگرم ،شہر کی سڑکیں سکڑ گئیں ، انتظامیہ کے بلند و بانگ دعوے زمین بوس ،شہریوں کا ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق شہر کی معروف سڑکوں ، جادہ روڈ، اولڈ جی ٹی روڈ، کچہری روڈ، کمیلا روڈ، سول لائن روڈ، ٹاہلیانوالہ روڈ، روہتاس روڈ،مشین محلہ روڈ سمیت جی ٹی روڈ سروس روڈ پر شہریوں کا پیدل چلنا دشوار ہو کر رہ گیا ہے ، تجاوزات مافیا نے مستقل بنیادوں پر پنجے گاڑ رکھے ہیں۔

اندرون شہر کی سڑکوں اور چوک چوراہوں میں قائم ہونے والی تجاوزات شہریوں کے لئے وبال جان بن چکی ہے ،شہرکی سڑکوں پر ٹریفک کا جام ہونا روزانہ کا معمول بن چکا ہے ،میونسپل کارپوریشن کے شعبہ انکروچمنٹ کے ذمہ داران کی عدم دلچسپی و عدم توجہی کے باعث تجاوزات مافیا بے لگام ہو چکا ہے۔

شہر کی سڑکوں پر شام ہوتے ہی بااثر افراد انتظامی افسران کی پشت پناہی کی وجہ سے سڑکوں کے دونوں اطراف دکانیں سجا لیتے ہیں ، مذکورہ سڑکوں پر شہریوں کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، تجاوزات مافیا دوپہر کے بعد فوراً سڑکوں پر قبضہ جما لیتے ہیں۔

انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے ملازمین تجاوزات قائم کرنے والے دکانداروں سے روزانہ کی بنیاد پر تہہ بازاری کے نام پر پیسے وصول کرتے ہیں ، جس کیوجہ سے تجاوزات مافیا بلا خوف وخطر سڑکوں پر تجاوزات قائم کرکے کارروباری سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سے مذکورہ صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button