جہلم

ریسکیو 1122 جہلم کی ٹیم انتہائی پیشہ ورانہ طریقے سے عوام کی خدمت کر رہی ہے۔ ڈاکٹر عبدالرحمٰن

جہلم: ریسکیو 1122 ایک عوامی ادارہ ہے اور ہمارا مقصد ایمرجنسی کی صورت میں لوگوں کو مدد فراہم کرنا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ جہلم کی ٹیم انتہائی پیشہ ورانہ طریقے سے عوام کی خدمت کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عبدالرحمن ریجنل ایمرجنسی آفیسر(راولپنڈی) نے ریسکیو اسٹیشن جہلم کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم انجینئر سعید احمدنے ڈاکٹر عبدالرحمن ریجنل ایمرجنسی آفیسر(راولپنڈی) کا استقبال کیا۔

ریجنل ایمرجنسی آفیسر کا کہنا تھا کہ دورے کا بنیادی مقصدریسکیو 1122 جہلم کی استعداد کار کو جانچنا اور دستیاب وسائل سے آگاہی کے ساتھ ساتھ ضروریات کو بھی مدنظر رکھنا ہے۔اس دوران انہوں نے ریسکیو سٹاف سے ملاقات کی اور ایمرجنسی آلات اور گاڑیوں کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔

ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن نے ریسکیو 1122 جہلم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے دلی اطمینان کا اظہار کیا اور ڈونیشن پر ملنے والے آٹو لوڈنگ سٹریچر،سپائن بورڈ اور پلس آکسی میٹر کے لئے کی گئی کوششوں کو سراہا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے کہا کہ ریسکیو 1122 عوام کا اپنا ادارہ ہے۔ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔ریسکیو کے جوان پورے جوش و جذبہ کے ساتھ ہر وقت آفات سے نبردآزما ہونے کے لیئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button