دینہاہم خبریں

جہلم میں کورونا وائرس سے مزید 4 افراد متاثر، کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1527 ہو گئی

دینہ: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جہلم میں آج مزید 4 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

اس وقت ضلع بھر میں 49کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میںکورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 8کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کورونا وائرس کے 16 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 62535 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1527 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

جہلم میں آج مزید 3کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔اب تک کل 1428کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس وقت کورونا وائرس سے 42 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم اکتوبر 2020 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 48342 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 1035 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئے کورونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک 33 اموات ہوئی ہیں۔

ضلع بھر میں اب تک 56 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ اب تک 1579 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کوکورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button