گورنمنٹ ڈگری کالج جہلم میں اولڈسٹوڈنٹس نائٹ کا اہتمام، طلباء کی ملک بھر سے شرکت

0

جہلم : گورنمنٹ ڈگری کالج جہلم میں اولڈسٹوڈنٹس نائٹ کا اہتمام پروفیسر بہاول شیر کی زیر نگرانی کیاگیا جس میں کالج کے پرانے اور نئے طلبا نے ملک بھر سے شرکت کی۔

اولڈسٹوڈنٹس نائٹ کے حوالے سے ڈگری کالج میں تعلیم حاصل کرنے والے 1960سے 1990کے عرصہ کے دوران طلبا کو مدعو کیا گیا تھا ۔

شرکت کرنے والوں میں ممتاز سکالر اور دانشور بابا عرفان الحق، میجر جنرل انیق الرحمن ملک، پیپلزپارٹی اورسیز کے رہنما اشرف چغتائی، جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک انوارالحق، ایم این اے نگہت میر، ایم پی اے مہر فیاض، مرزا تنویر، الیاس گوندل، صحافی راجہ وقار، میاں نعیم بشیر، راجہ شکیل ایڈوکیٹ، عامر سلیم میر، طاہر برلاس، سب انسپکٹر عرفان جیلانی، ڈی ایس پی مرزا یاسین ، سابق تحصیل ناظم غلام احمد زمر د ، پروفیسر بہاول شیر سمیت سینکڑوں پرانے طلبا موجود تھے۔

عرصہ دراز کے بعد مل بیٹھنے پر تمام طلبا نے اپنی یادوں کو تازہ کیا اور ایک دوسرے سے حال احوال کیا ۔ اولڈ سٹوڈنٹس نائٹ اور ڈنر کا انعقاد کرنے پر تمام طلبا نے کالج انتظامیہ اور خصوصی طور پروفیسر بہاول شیر کا شکریہ ادا کیا جن کی کاوش سے برسوں بعد پرانے کلاس فیلوا کھٹے ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.