
جہلم سمیت صوبہ بھر میں قائم سرکاری سکولوں میں تعینات اساتذہ کے سکول کے اوقات کے دوران موبائل فونز کے استعمال پر پابندی عائد کر د ی گئی ، موبائل فونز استعمال کرنے والے اساتذہ کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی ہوگی۔
محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے سرکاری سکولوں میں تعینات اساتذہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے مختلف اقدامات اٹھانے کا حتمی فیصلہ کیاہے اور اس ضمن میں اساتذہ کے سکول کے اوقات کے دوران موبائل فونز استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اگر کوئی معلم یا معلمات دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال کرتے ہوئے پائے گئے توان کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، اس سلسلہ میں حکومتی احکامات جہلم سمیت پنجاب بھر کے اضلاع کے چیف ایگزیکٹو افسران اور ہیڈ ماسٹرز کو بھجوا دئیے گئے ہیں ۔