جہلماہم خبریں

جہلم میں بااثر غنڈے کا محنت کش پر حملہ، متاثرہ شخص زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

جہلم: بااثر غنڈے کا محنت کش پر حملہ، متاثرہ شخص کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس ملزم کو گرفتار کرنے سے گریزاں ، متاثرین سراپا احتجاج ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے ملزم گرفتار کرنے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ فضل آباد کے رہائشی محمد اعجاز عرف(جازی) نے فضل آباد کے رہائشی محنت کش محمد قدیر ولد محمد حیات پر تیز دھار آلے سے اس وقت حملہ کر دیا جب محمد قدیر اپنے گھر جا رہا تھا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ محمد اعجاز (عرف جازی) اس سے قبل بھی لڑائی جھگڑوں کی وارداتوں میں متعدد مرتبہ تھانے کی یاترا کر چکا ہے۔

اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید حماد عابد سے مطالبہ کیاہے کہ علاقہ مکینوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے محمد اعجاز(جازی ) کے خلاف مقدمہ درج کرکے پابند سلاسل کیا جائے تاکہ غنڈہ گردی کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close