جہلم

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں آئس کے نشے کے بڑھتے استعمال نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

جہلم: شہر سمیت ضلع بھر میں آئس کے نشے کے بڑھتے استعمال نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

ماہرین نفسیات نے کہاہے کہ والدین کو اپنے بچوں کے حوالے سے نہایت چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔ اس ضمن میں ماہر نفسیات ڈاکٹر محمود نے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ آئس کا نشہ آج کل عام ہوگیا ہے ، پوش علاقوں میں رہنے والے نوجوان کھلے عام اسٹرابری کے نام سے آئس کا نشہ استعمال کر رہے ہیں ۔

ڈاکٹر محمود نے بتایا کہ صرف آئس کا نشہ ہی نہیں ہر قسم کا نشہ ہلاکت خیز ہے اور گھر کا صرف ایک شخص بھی اس میں مبتلا ہوجائے تو پورا خاندان اس سے متاثر ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ نوجوان پہلی بار آئس کے نشے کو تفریحاً استعمال کرتے ہیں، اس کے بعد ان کے دماغ کی کیمسٹری تبدیل ہوجاتی ہے اور انہیں لطف محسوس ہوتا ہے۔اس لطف کی وجہ سے وہ دوسری اور تیسری بار آئس کا نشہ کرتے ہیں اور پھر رفتہ رفتہ انہیں اس کی لت پڑ جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آج کل والدین کی مصروفیات بہت زیادہ ہیں جس کی وجہ سے وہ بچوں پر نظر نہیں رکھ پاتے، یہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ معلوم کریں کہ ان کے بچوں کی دوستیاں کن کن افراد سے ہیں اور ان کے دوستوں کے گھر والے کون ہیں۔

ڈاکٹر محمود نے بتایا کہ نشے کے عادی نوجوانوں کی نشانیاں بہت واضح ہوتی ہیں، سب سے پہلے وہ ارد گرد کے ماحول اور لوگوں سے کٹ کر تنہائی پسند ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اکثر اوقات بالغ اور بچے بھی حالات سے فرار کے لیے نشے میں پناہ ڈھونڈتے ہیں، ایسے لوگوں کی کاؤنسلنگ ہونی چاہیئے اور اس کے لیے ضروری ہے میڈیا آگاہی فراہم کرے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button