پاکستانی سفارتخانہ سپین کی طرف سے شاہد حمیدکو ملنے والا ایوارڈ انکی خدمات کا اعتراف ہے، افتخار احمد، جہانگیر حسین

0

بارسلونا/جہلم: سپین میں اسلامی جمہوریہ پاکستان سفارتخانہ کی طرف سے شاہد حمید آرائیں کو ملنے والا ایوارڈ انکی پاکستانی کمیونٹی کیلئے خدمات کا اعتراف ہے،انہوں نے ویلنسیا میں پاکستانی کمیونٹی کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

ان خیالات کااظہار چوہدری افتخار احمد کنتریلہ اور چوہدری جہانگیر حسین نکو آف گھرمالہ نے کیا۔انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کی سرزمین سے تعلق رکھنے والے اس سپوت نے سپین کے شہر ویلنسیا میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے خدمت کے جذبے سے کام کیا ہے اور ہر ممکن کوشش کی ان کو ملنے والا ایوارڈ حقیقت میں ان کے اس جذبے کو خراج تحسین پیش کرنا ہے،جس جذبے سے انہوں نے فلاح انسانیت اور بالخصوص سپین میں اپنی پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کی۔

انہوں نے مزید کہاکہ شاہد حمید آرائیں کو ایوارڈ سے نوازنا ،کونصلیٹ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا احسن اقدام ہے ،انشاء اللہ شاہد حمید آرائیں اسی جذبے کے ساتھ اپنی خدمت کے سفر کو جاری رکھیں گے، شاہدحمید ایک بہترین سوشل ورکر ہے جو فلاح انسانیت کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.