میں اپنی ثقافت کو متعارف کروانے اورجہلم کا نام روشن کرنے کے لئے برطانیہ کا دورہ کیا۔ چوہدری منیر

0

جہلم: برطانیہ کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس لوٹنے پر میوزیکل سٹارچوہدری منیرنے کہا کہ میں اپنی ثقافت کو متعارف کروانے ،پاکستان بالخصوص جہلم کا نام روشن کرنے کے لئے برطانیہ کا دورہ کیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمقامی میرج ہال میں شادی کی تقریب کے موقع پرمقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں برطانیہ میں اپنی ثقافت کو زندہ اور روشناس کروانے کے لئے گیا تھا،میں اس لحاظ سے اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ برطانیہ جیسے ملک میں مجھے چوہدری منیر جہلمی کے نام سے جانا گیا جو کہ میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے ، میں نے برطانیہ میں مختلف تقریبات میں حصہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ تقریبات کے دوران مجھے اپنی ٹیم کی بہت یاد آئی ، میرے ساتھی جن کا زکر کرنا انتہائی ضروری سمجھتا ہوں ان میں راجہ عظمت سٹیج سیکرٹری ، شکیل گھڑا نواز ، محمد عثمان ساؤنڈآپریٹراور دیگر جن کے ساتھ مجھے کام کرتے ہوئے کئی سالوںکا عرصہ بیت گیا ہے، اپنے ساتھیوں کیوجہ سے میں آج ایسے مقام پر موجود ہوں کہ برطانیہ جیسے ملک میں مجھے بطور میوزیکل سٹار دعوت دی گئی ، برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے جس عزت سے نوازہ وہ میرے باعث فخر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.