یوسف جہلمی کی پیپلز پارٹی کے بانی کارکن میاں رشید احمد کی وفات پرتعزیت کا اظہار

0

جہلم: ممتاز دانشور ، شاعر اور سیاسی کارکن یوسف جہلمی کی پیپلز پارٹی کے بانی کارکن میاں رشید احمد کی وفات پرتعزیت کا اظہار کیا۔

میاں رشید احمد انتہائی ملنسار اور پارٹی کے سچے وفادار تھے۔انہوں نے پیپلزپارٹی کے آغاز سے اپنی ساری زندگی وقف کر دی اور پارٹی کے متعدد عہدوں پر فائز رہنے کے باوجود شرافت اور اخلاقیات کی سیاست متعارف کروائی جو تازندگی ان کی پہچان رہی۔

یہ بات ممتاز دانشور ، شاعر محمد یوسف جہلمی نے سویڈن سے وطن واپسی پر میاں رشید کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ میاں رشید احمد ضلع جہلم کی سیاسی تاریخ کا چمکتاستارہ تھے ان کی وفات سے ملک ایک بڑے سیاسی رہنما سے محروم ہو گیا ، محمد یوسف جہلمی نے میاں رشید احمد مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت بھی کی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.