جہلم

محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی مجالس کا سلسلہ شروع، شہر بھرمیں درجنوں مقامات پر مجالس، ذکر اہلبیت کی محافل

جہلم: محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی مجالس کا سلسلہ شروع، شہر بھرمیں درجنوں مقامات پر مجالس ، ذکر اہلبیت کی محافل ، سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ماہ محرم الحرام کے شروع ہوتے ہی امام بارگاہ امامیہ، زینبیہ ؑ اور دیگر مقامات پر شہدا کربلا کی یاد میں مجالس اور محافل کا آغاز ہو گیا ہے۔

اس سلسلہ میں مرکزی انجمن امامیہ کی جانب سے جاری کر دہ شیڈول کے مطابق شہر بھر کی امام بارگاہوں ، مجالس گاہوں میں ذکر اہلبیت شروع ہو گیا جہاں ذاکرین اور علماء اہل تشیع میدان کربلا میں جرات و بہادری کی داستانیں رقم کرکے امر ہوجانے والے عظیم شہدا کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں ۔

دوسری طرف ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button