رورل ہیلتھ سنٹر دینہ میں آنے والا مریض موٹر سائیکل سے محروم

0

دینہ: رورل ہیلتھ سنٹر دینہ میں آنے والا مریض موٹر سائیکل سے محروم، پارکنگ میں موٹر سائیکل کھڑا کر کے گیا اور واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رورل ہیلتھ سنٹر دینہ میں آنے والا مریض محمد رضوان اپنا موٹر سائیکل پارکنگ میں کھڑا کیا اور اندر سے دوا لینے گیا جب تھوڑی دیر بعد واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھا۔

کافی تلاش کرنے کے بعد کچھ پتا نہ چل سکا ،مریض محمد رضوان کو رولر ہیلتھ سنٹر آنا مہنگا پڑ گیا اور اپنی موٹر سائیکل سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.