ضلع جہلم ایک اور مسیحا سے محروم، سابق ایس ایس پی چوہدری مشتاق حسین برگٹ انتقال کر گئے

0

دینہ (چوہدری عابد محمود+رضوان سیٹھی) چیئرمین میاں محمد بخش ٹرسٹ ہسپتال سابق ایس ایس پی چکوال ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری مشتاق حسین برگٹ مختصر علالت کے بعد پیر کے روز وفات پاگئے ان کی وفات کی خبر پورے علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ،ان کی وفات کی خبر سنتے ہی ہرآنکھ اشک بار ہوگئی۔

مرحوم ایک سیاسی و سماجی کارکن کے طور پر جانے جاتے تھے، ضلع جہلم ایک سماجی شخصیت سے محروم ہوگیا، چوہدری مشتاق حسین برگٹ ایک سماجی تنظیم کے بانی چیئرمین تھے اور علاقہ میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے،مرحوم مشتاق حسین برگٹ نے اپنی ساری زندگی انسانیت کی خدمت میں گزاری ، ان کی وفات پر علاقے کی فضاء سوگوارہوگئی۔

مرحوم کی نماز جنازہ 8 جنوری بروز منگل سہ پہر 3 بجے ان کے آبائی گاؤں موضع دھنیالہ تحصیل دینہ میں ادا کی جائیگی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.