جہلم شہر کے تمام بازاروں، سڑکوں،گلیوں اور چوک چوراہوں پر تجاوزات مافیا نے اپنے پنجے گاڑ لئے

0

جہلم: شہر کے تمام بازاروں ، سڑکوں ،گلیوں اور چوک چوراہوں پر تجاوزات مافیا نے اپنے پنجے گاڑلئے ، شہر کی خوبصورتی ماند پڑ گئی ، چوک چوراہوں میں رکشہ ڈرائیوروں نے رکشہ اسٹینڈ قائم کر لئے ، ٹریفک پولیس غائب شہریوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا، ڈی پی او جہلم ، ڈی ایس پی ٹریفک سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے دکانداروں نے اندرون شہر کی سڑکوں ، گلی محلوں ، چوک چوراہوں پر قبضہ کرکے سڑکوں کو پارکنگ ایریا میں تبدیل کر دیاہے اور متعدد جگہ پر دکانداروں اور نجی کلینکس کے مالکان نے پارکنگ اسٹینڈز قائم کر رکھے ہیںاورباقاعدہ وہاں پر پارکنگ اسٹینڈ کے بورڈ آویزاں کر رکھے ہیں۔

دوسری طرف بازاروں میں بزرگوں ، خواتین کو خریداری کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے ، ناجائز تجاوزات کے باعث بازاروں میں سے پیدل گزرنا محال ہو چکا ہے ، باالخصوص ایمرجنسی کی صورت میں ایمبولینسز 1122 کی گاڑیوں سمیت چھوٹی گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں کو بازار سے گزرتے وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی بنیادی وجہ دکانداروں نے ریڑھی بانوںکو کھڑا کرکے روزانہ کی بنیاد پر کرایہ وصول کرتے ہیں۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جب برسر اقتدار آئی تھی ، تو تجاوزات کے خاتمے کے بلند و بانگ دعوے کئے گئے ، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے حکمران بھی سابق حکمرانوں کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، جسکی وجہ سے خریداری کے لئے جانے والے صارفین کومشکلات کے ساتھ ساتھ ریڑھی بانوں کے ساتھ لڑائی جھگڑے کرنے پڑتے ہیں۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی جہلم سے نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.