سوہاوہاہم خبریں

غریب اور عام آدمی کیلئے شناختی کارڈ کا حصول انتہائی مشکل بن گیا، فیسوں میں 400 فیصد اضافہ

سوہاوہ: محکمہ نادرا نے ہر پاکستانی شہری کی شناخت کے لئے جاری کئے جانے والے قومی شناختی کارڈ کی فیسوں میں 4 سو گنا اضافہ کرکے غریب اور عام آدمی کے لئے شناختی کارڈ کا حصول ایک خواب بنا دیا، محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالنے والے افراد کے لئے اپنی قومی شناخت کروانا جوئے شیر کے مترادف بنا دی گئی ہے ۔

نئے شناختی کارڈ کی فیس 15 سو روپے نارمل، ارجنٹ فیس 25 سو روپے جبکہ گم شدہ شناختی کارڈ کی فیس 21 سو50 روپے مقرر کر کے محکمہ نادرا نے عوام کے اوسان خطا کردیئے ہیں ، فیسوں میں اس غیر معمولی اضافے پر عوام کے اوسان خطا کر دیئے گئے ہیں۔ فیسوں میں اس غیر معمولی اضافے پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جارہاہے، موجودہ حکومت نے تبدیلی کے جو دعوے کئے تھے شناختی کارڈ کی فیسوں میں بے پناہ اضافہ اسکا پہلا تحفہ ہے۔

اس صورتحال پر سماجی ، رفاعی ،فلاحی ، کارروباری اور مذہبی تنظیموں کے عمائدین سمیت شہریوں نے شناختی کارڈ کی فیسوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے فیسوں میں اضافے کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button