دینہ

پٹرولنگ پولیس چک اکا دینہ میں افسران و ملازمان کے لئے مینجمنٹ کورس کا اہتمام

دینہ: پٹرولنگ پولیس چک اکا دینہ جہلم پر حسب الحکم ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ہائی وے نیرول لاہور اور ایس ایس پی راولپنڈی ریجن ملک محمد یوسف کی خصوصی ہدایات پر زیر نگرانی ڈی ایس پی جہلم محمد افتخار احمد ضلع جہلم کے افسران و ملازمان کے لیے مینجمنٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔

اس کورس میں ماہر نفسیات ڈاکٹر اسد رضا اور ڈاکٹر صہیب جواد نے افسران و ملازمان کو اس بارے میں بریفنگ،کورس میں تمام افسران و ملازمان نے شرکت کی کورس کے انعقاد سے ملازمان میں پائی جانی والی ذہنی و نفسیاتی مسائل کے حل میں مدد ملے گی ،مزید براں ایسے کورسز کے انعقاد کو افسران و ملازمان نے سراہا۔

اس کورس کا مقصد ڈیوٹی پر کام کرنے والے افسران و ملازمان کے ذہنوں کو فریش کرنا اور جرائم کے خلاف اپنے آپ کو ذہنی طور پر مضبوط کرنا تھا ،اس کورس سے افسران و ملازمان کو طبی طور بھی فوائد حاصل ہونگے جس سے ان کی صحت کے حوالے سے ان کا خیال رکھنا بھی مقصود ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button