جہلم

حکمرانوں نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط کو قبول کرکے ملک و قوم کو انکے پاس گروی رکھ دیا ہے۔ لال حسین

جہلم: روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی ، بے روزگاری ، کرپشن اور ملکی معیشت کی تباہی تبدیلی سرکارکے اڑھائی سالہ دور اقتدار کے تحفے ہیں ، عوام حکمرانوں کی نااہلی کی سزا بھگت رہے ہیں اور وزیراعظم عمران خان کو ملتان میں اپنی شاندار کارکردگی کا اعلان کرتے ہوئے ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہوئی۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما سابق ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری لال حسین نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ بجلی و گیس کی قیمتیں اس قدر بڑھا دی گئیں ہیں کہ غریب افراد یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی سے قاصر ہیں، 2 وقت کی روٹی کے لئے غریب خواتین ، بچے اور نوجوان سخت گرمی میں آٹے ، چینی سمیت دیگر اشیاء کو خریدنے کے لئے قطاروں میں کھڑے شام تک اپنی باری کا انتظار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

چوہدری لال حسین نے کہا کہ حاکم وقت کہتا ہے کہ اس کے دور میں ترقی ہورہی ہے ، ماہ مقدس میں جھوٹ بولتے اور زمین و آسمان کو ایک کرتے دکھائی دیتے ہیں ، حکمرانوں نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط کو قبول کرکے ملک و قوم کو ان کے پاس گروی رکھ دیاہے جوکہ پاکستانی عوام کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button