پنڈدادنخان

دھرنو ں اور انتشار کی سیاست کو عوام نے مسترد کر دیا ہے۔ محمد نذیر بھٹی

پنڈدادنخان: دھرنو ں اور انتشار کی سیاست کو عوام نے مسترد کر دیا ہے، لو دھراں کا ضمنی الیکشن صرف ٹریلر ہے، قومی الیکشن میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی ۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن جہلم کے ضلعی نائب صدر محمد نذیر بھٹی آف کھیوڑہ نے صحا فیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے بعد بھی عمران خان نے سبق حاصل نہیں کیا اب حال ہی میں چکوال اور لودھراں کے ضمنی الیکشن میں اس کی ATMمشین کی نا کامی اور بھاری ووٹوں سے شکست سے عمران خان کو عوام کے موڈ کاپتا چل جانا چاہیے کہ عوام نے دھرنو ں اور انتشار کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے اور قائد مسلم لیگ ن کی ملکی ترقیا تی پالیسیوں کو پسند کیا ہے اور عوام مسلم لیگ ن کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انشااللہ قومی الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی ۔مسلم لیگ ن ضلع جہلم کا قلعہ ہے اور انشاء اللہ مستقبل میں بھی یہ روایت بر قرار رہے گی۔کیونکہ قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف اور وزیر اعلے پنجاب میاں شہباز شریف نے خلوص نیت سے پاکستان کے عوام کی خدمت کی ہے اور ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ،لوڈ شیڈنگ سے چھٹکارا اور ملکی معیشت کا استحکام ملا ہے۔اب اس ملک کو کوئی اناڑی کھلاڑی یا مداری کی ضرورت نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button