جہلم

جہلم میں بھی اساتذہ کا عالمی دن بھر پور جوش خروش سے منایاگیا

جہلم: جہلم میں بھی اساتذہ کا عالمی دن بھر پور جوش خروش سے منایاگیا،سلام ٹیچر ڈے کے موقع پر بچوں نے اساتذہ کو خوبصورت کارڈ ز اور پھول اپنی محبت کااظہار کرتے ہوئے پیش کیے۔

تفصیلات کے مطابق جیسا کہ دنیا بھرمیں آج 5اکتوبر کو اساتذہ کا عالمی دن منایا گیا ہے اس سلسلہ میں حکومت پاکستان کی ہدایت پر حکومت پنجاب نے بھی اس دن کو بھر پور انداز میں منانے کے لیے اقدامات کیے۔

جہلم میں بھی سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں سلام ٹیچر ڈے کے موقع پر اساتذہ سے اپنی محبت اور عقیدت کااظہار کے طور پر بچوں نے اپنے اساتذہ کو خوبصورت کارڈز پیش کیے جو کہ انہوں نے خود ڈیزائن کیے اس کے علاوہ پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے گئے،کئی تعلیمی اداروں میں تو باقاعدہ تقریبات کا اہتمام کیاگیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button