افواج پاکستان ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ جنرل اظہر صالح عباسی

شہید کی موت قوم کی حیات ہے، افواج پاکستان کے جوانوں پر فخر ہے، قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ کورکمانڈر منگلا ہلال امتیاز ملٹری کا یوم دفاع و شہداء کی تقریب سے خطاب

0

منگلا / دینہ: افواج پاکستان ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے ،ہمارا ہر فوجی جوان مکمل تربیت یافتہ ہے اور ملک کی سلامتی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے دشمن نے جب بھی جارحیت کرنے کی کوشش کی ہمارے جوانوں نے بمعہ سود انہیں اپنا جواب دیا شہداء کے لواحقین مبارکباد کے مستحق ہیں شہید کی موت قوم کی حیات ہے افواج پاکستان کے جوانوں پر فخر ہے قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے آپریشن رد الفساد پوری طاقت سے اپنے مقاصد حاصل رہا ہے ہم دنیا کی واحد فوج ہیں جس نے دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا مقبوضہ کشمیر کی عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے ظلم کا شکار ہو رہی ہے مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی خوائش کے مطابق حل ہونا چاہیے ۔

ان خیالات کا اظہار لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی کور کمانڈر منگلا ہلال امتیاز ملٹری نے گزشتہ روز 6ستمبر یوم دفاع کے حوالے سے منگلا کینٹ میں شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم پاکستان کے ہر بچے،جوان ،بوڑھے ،ماؤں ،بہنوں ،بیٹیوں کا شکریہ ادا کر تا ہوں جنہوں نے ہر مشکل گھڑی میں افواج پاکستان کا ساتھ دیا پاکستانی قوم لائق تحسین ہے ہمیں اپنے بہادر نوجوانوں پر فخر ہے جو ملک کی سلامتی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مل کر دہشتگردی کے ناسور کو ختم کر رہے ہیں اور اپنی آنے والی نسلوں کو محفوظ پاکستان دے رہے ہیں دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے فوجی جوان ہمہ وقت تیار ہیں دہشتگردوں کا قلع قمع کر رہے ہیں ،شہداء کے لواحقین سے جب بھی ملنا ہو تو وہ گھڑی مشکل ہو تی ہے کیونکہ میں نے حالیہ دہشتگردی میں اپنے جوانوں کو خون کے نذرانے دیتے ہوئے دیکھا ہے جس بہادری کے ساتھ یہ شہداء لڑے اسے بیان نہیں کیا جا سکتا اس طرح کے کام صرف زندہ قومیں کرتی ہیں آپ سب کو اپنے شہداء پر فخرہونا چاہیے وطن عزیز کی خاطر جان قربان کرنے والے ہماری آنے والی نسلوں کے تحفظ کی ضمانت ہیں آج ملک کے کونے کونے میں شہداء ملت کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے زندہ قوموں کی یہی پہچان ہے یہ رتبہ بڑا بلند ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے مزید کہا کہ شہید کبھی مرتا نہیں شہید زندہ ہے ان کی منزل جنت ہے ورثا ء لواحقین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جن کے سپوتوں نے ملک کی سلامتی کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں 6ستمبر 1965کی جنگ ہماری مسلح افواج نے یکجان ہو کر لڑی جب بھی ملک پر کوئی مشکل گھڑی آئی تو قوم بھی فوجی جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گئی۔

یوم دفاع کی شاندار تقریب میں کرنل عارف محمود تمغہ امتیاز ملٹری ،کیپٹن شرجیل ،میڈم حنا اکرم نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیئے ، تقریب میں میجر جنرل نیئر نصیر سمیت فوج کے اعلی افسران کے علاوہ سرکاری ،سول سوسائٹی اور شہداء کے لواحقین نے شرکت کی اس موقع پر دینہ کی صحافی برادری سے چیف ایڈیٹر جہلم اپڈیٹس عادل چوہدری، امجد محمود سیٹھی ،توقیر آصف شاہ ،رضوان سیٹھی ،عرفان محبوب ،سہیل انجم قریشی اور ماجد آفریدی نے بھی شرکت کی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.