سول ہسپتال جہلم میں مریضوں کے لواحقین کے لئے شیلٹر ہوم کا قیام کیا جا رہا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

0

جہلم:ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم میں مریضوں کے لواحقین کے لئے شیلٹر ہوم کا قیام کیا جا رہا ہے ، مریضوں کے ساتھ آنے والے افراد اور رات کو ہسپتال میں قیام کرنے والے آٹینڈنٹس کے لئے معیاری سہولیات سے آراستہ پناہ گاہ کا قیام عمل میں لیا جا رہا ہے ،جس سے ہسپتال میں ایڈمٹ مریضوں اور انکے لواحقین کے مسائل میں کمی ہو سکے گی۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم میں بے گھر افراد کیلئے بنائے جانے والے شیلٹر ہوم کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے بریفنگ دیتے ہوے بتایا ہے کہ 70لاکھ سے روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے اس شیلٹر ہوم میں 64 مرد اور 34 خواتین کے رہنے کی گنجائش رکھی گئی ہے ۔جن کیلئے الگ الگ کچن ،ڈائننگ ہال اور واش رومز بنائے جا رہے ہیں، عمارت کی بنیاد ڈبل سٹوری بلڈنگ کے حوالے سے رکھی گئی ہے اور ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے ۔

اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میسم عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نزارت علی، اے سی جہلم فیضان احمد، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ایم ایس فاروق بنگش، ایکسین بلڈنگ جمیل ارشد،ڈاکٹر حفیظ الرحمن، ڈاکٹر شہزانہ امتیاز، سماجی کارکن فرحت ضیاء کمال ، صدر انجمن تاجران عارف محمود، ممبران سول سوسائٹی اور دیگر سماجی کارکنان و مخیر حضرات موجود تھے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے سہارا اور بے گھر افراد کیلئے حکومت کی جانب سے مختلف شہروں میں شیلٹر ہومز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.