جہلم

عدلیہ اور ریاستی اداروں کا احترام نہ کرنیوالے ملک کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ۔ انور خان آفریدی

جہلم: پرانے شکاری نئے جال لیکر شہریوں کو پھنسانے کے لئے نکلے ہیں ، عدلیہ اور ریاستی اداروں کا احترام نہ کرنیوالے ملک کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ،ملک کو ایسٹ انڈین کمپنی کی طرز پر لوٹنے والوں کے احتساب کا موسم چل پڑاہے، عمران خان نے قوم کے ذہن تبدیل کرکے ملک کو حقیقی آزادی سے روشناس کروا یا ہے جس پر چل کر ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انصاف لائرز فورم کے رہنما کرنل (ر) انور خان آفریدی نے صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ شریفوں نے پوری کابینہ میں اپنے پروردہ اور تربیت یافتہ لٹیروں کو شامل کرکے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور قومی سرمایہ بیرون ملک منتقل کرکے اپنی اولاد کو بڑی جائیدادوں اور ناجائز کارروبار کا مالک کامل بنا دیا ہے وہ لوگ جو ملک کو محض آسان ہدف جان کر سیاست کے نام پر اپنی جاگیر سمجھ بیٹھے اور بیرونی دنیا ء کو اپنا تن من دھن تصور کرنیوالے ہیں پرانے شکاری نئے جال لیکر قوم کو ایک بار پھر پھانسنے کے لئے نکلے ہیں ، جو اپنے گھناؤنے منصوبوں میں کسی صورت کامیاب نہیں ہو پائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام ن لیگ کی پالیسیوں سے متنفر ہو چکی ہے ۔آمدہ انتخابات میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر صوبوں اور مرکز میں حکومت قائم کریگی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button