پنڈدادنخان

میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان کی شاندار کارکردگی، قربانی کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کا ہدف پورا کر لیا

پنڈدادنخان: میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان کی شاندار کارکردگی، قربانی کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کا ہدف پورا کر لیا ، میونسپل کمیٹی کی طرف سے شہر کو چار سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا تھا، دو دن قبل ہونے والی طوفانی بارشوں کے باوجود آلائشوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان کی طرف عید قربان کے موقع پر بہترین انتظامات کئے گئے اور قربانی کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کا ہدف پورا کر لیا گیا، شہر کو چار سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا تھا جہاں پر لوڈرز رکشوں اور ٹریکٹر ٹرائی کی مدد سے آلائشوں کو مقررہ مقام پر ڈمپ کیا گیا۔

سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان ملک نور زمان، اسسٹنٹ سی او میونسپل کمیٹی حاجی محمد اسلم سمیت سینٹری ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح عید کے دن سینٹری ورکرز نے کام کیا ہے وہ قابل تحسین ہے، صفائی کے بہترین انتظامات پر مقامی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button