جہلم

درخت انسان کے دوست اور ماحول کو خوبصورت اور دلکش بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ سدھیر احمد مغل

جہلم: ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سدھیر احمد مغل نے کہا ہے کہ درخت انسان کے دوست ہیں اور ماحول کو خوبصورت اور دلکش بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں ،شجرکاری کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ درخت زندگی کے ضامن ہیں اس لئے شجرکاری کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جہلم کے نواحی علاقہ سنگھوئی میں نئے تعمیر ہونے والے پارک میں پودا لگانے کے دوران اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

سدھیر احمد مغل نے کہا کہ قدرت نے جہاں انسان کو اپنی ان گنت نعمتوں سے نوازا ہے اشجار بھی انہیں نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت ہیں، اچھے معاشرے میں درختوں کی بہت قدر و قیمت ہوتی ہے یہ تعلیمی اور تحقیقی مقاصد کے لئے بھی استعمال ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اشجار ہماری غذائی ضروریات کے علاوہ ایندھن، غلہ، پھل، پھول، ادویات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بہت سے جانوروں اور پرندوں کا مسکن بھی ہیں۔ لہٰذا معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اورزیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور اپنے ضلع و شہر کو سرسبزو شاداب بنائیں تاکہ مستقبل میں ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button