دینہ میں پرائس کنٹرول کمیٹی نا کام، روزمرہ کے استعمال کی تمام تر اشیاء پر عوام کو لوٹنے کا سلسلہ جاری

0

دینہ میں پرائس کنٹرول کمیٹی نا کام ،روزمرہ کے استعمال کی تمام تر اشیاء پر عوام کو لوٹنے کا سلسلہ جاری ،دوکانداروں نے اپنے اپنے علیحدہ ریٹ مقرر کر لیئے شہرمیں ایک ہی چیز کے کئی ریٹ ،شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے اپیل کی ہے کہ چیک اینڈ بیلنس کے نظام کومو ثر بنایا جائے ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ عروج پر ،روزمرہ کے استعمال کی تمام تر اشیاء چاہے وہ کریانہ ،سبزی ،فروٹ ،بیکری،گوشت ،دودھ،دہی یا کچھ بھی ہو ہر ایک چیز کے ریٹ ہر ایک دوکاندار نے اپنے جاری کر رکھے ہیں اور گورنمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ریٹ لسٹوں کو کوئی اہمیت نہیں دی جا رہی۔

پرائس کنٹرول کمیٹیاں بری طرح ناکام نظر آتی ہیں ،متوسط طبقے کے لئے چیک اینڈ بیلنس کا نہ ہونا پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے ایک عام انسان کو سارے دن کی محنت کے بعد 2وقت کی روٹی بھی میسر ہونا مشکل ہو گیا۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ سمیت دیگر اعلی احکام سے اپیل کی ہے کہ دینہ شہر میں چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو موثر بنایا جائے اور منافع خوروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ متوسط طبقے کی روزمرہ کی ضروریات پوری ہو سکیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.