پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ میں جپسم کا تودا گرنے سے مزدور جاں بحق، دوسرا مزدور شدید زخمی

پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ میں جپسم کا تودا گرنے سے مزدور جاں بحق، دوسرا مزدور شدید زخمی، زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ناقص سیفٹی انتظامات کے باعث حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ بھیلووال کے قریب جپسم کی پہاڑی سے تودا گرنے سے فرحان عباس نامی مزدود جاں بحق ہوگیا، بتایا جا رہا ہے کہ فرحان مشین پر آپریٹر کاکام کرتا تھا، کام کے دوران بھاری تودا مشین پر آگرا جس کی زد میں آکر فرحان نیچے دب گیا۔

چار گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد اپنی مدد اپ کے تحت فرحان کی ڈیڈ باڈی نکالی گئی جبکہ دوسرے مزدور کو زندہ بچا لیا گیا۔

ناقص سیفٹی انتظامات کے باعث حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں جبکہ محکمہ معدنیات اس سلسلہ میں مکمل خاموش ہے، غیر رجسٹرڈ مزدودوں کی حفاظت کا کوئی انتظام نہ ہونے کے باعث متعدد حادثات پیش آ چکے ہیں، ای او بی آئی رجسٹریشن نہ ہونے کے باعث مرنے والے مزدوروں کو کسی قسم کی کوئی مالی امداد بھی مل پاتی۔

سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ معدنیات کی ملی بھگت سے غیر قانونی کاموں کا سلسلہ عرصہ رارز سے جاری ہے، مختلف مقامات پر غیر رجسٹرڈ مزدوروں کی رجسٹریشن یقینی بنائی جائے اور ان کو قانونی تحفظ فراہم کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button