پنڈدادنخان

ضلع جہلم لدھڑ خاندان کی قیادت میں بھرپور ترقی کرے گا۔ ڈاکٹر نصیر کھنڈوعہ

پنڈدادنخان: چیئرمین یونین کونسل گولپور ڈاکٹر نصیر کھنڈوعہ نے کہا ہے چوہدری فواد اور چوہدری فرخ الطاف کی جیت جہلم کے لیے ایک بہت نیک شگون ثابت ہو گا اور جہلم لدھڑ خاندان کی قیادت میں بھرپور ترقی کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہلم اپڈیٹس سے گفتگو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چوہدری فواد ایک ایک با صلاحیت اور قائدانہ صلاحیتوں سے مالا مال ہیں، اب جہلم اب پنجاب کا پس ماندہ ترین نہیں بلکہ ترقی یافتہ ضلع ہو گا۔ تحریک انصاف پورے ملک میں ایک مثبت تبدیلی لانے گی، ایک ایسی تبدیلی جو عام پاکستانی کی زندگی بدل دے گی۔

ڈاکٹر نصیر کھنڈوعہ نے کہا کہ ہم پاکستان تحریک انصاف کے پرچم تلے عمران خان اور چوہدری فواد کی قیادت میں متحد ہیں، یونین کونسل گول پور کے مسائل بہت جلد حل کر لیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button